افغانستان سے دہشت گردوں کا مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی سرحدی پوسٹ پرحملہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 فروری 2017 23:58

افغانستان سے دہشت گردوں کا مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی سرحدی پوسٹ پرحملہ

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی سرحدی پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی سرحدی پوسٹ پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم پاک فوج نے بروقت حرکت میں آتے ہوءے دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد واپس افغانستان بھاگ گئے۔

متعلقہ عنوان :