بھارتی نوجوان لڑکا حقیقت میں خون کے آنسو روتا ہے۔ دن میں دس بار کانوں، آنکھوں، منہ اور بالوں سے خون بہتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 فروری 2017 23:53

بھارتی نوجوان لڑکا حقیقت میں خون کے آنسو روتا ہے۔ دن میں دس بار کانوں، ..

بھارت سے تعلق رکھنے والا لڑکا 10 سال کی عمر سے حقیقت میں خون کے آنسو رو رہا ہے۔ایک پراسرار بیماری کے باعث اکھلیش راگھونشی، جس کی عمر اب 13 سال ہے، کی آنکھوں، کان، منہ، ٹانگوں، اور بالوں سے بھی خون بہتا ہے۔اگرچہ اکھلیش کے جسم پر کوئی کٹ یا زخم  نہیں مگر اس بیماری کے باعث لگتا ہے کہ کسی نے اس پر خون انڈیل دیا ہو۔اس بیماری کی وجہ سے اسے ذہنی اذیت تو ہوتی ہی ہے مگر مائیگرین بھی شروع ہو جاتا ہے۔


پہلی بار اکھلیش  کی ناک سے خون نکلا تو اس کے والدین کا خیال  تھا کہ یہ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے ہے تاہم جلد ہی انہیں  اندازہ ہوگیا کہ صورت حال کافی گھمبیر ہے۔
ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو وہ بھی حیران رہ گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی نایاب بیماری ہے جو ہائیمولاکریا(haemolacria) جیسی ہے، جس میں مریض  کی آنکھوں سے خون کے آنسو نکلتےہیں۔

(جاری ہے)


آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ڈاکٹر،  اکھلیش ، جس کا تعلق اشوک نگر، مدھیا پردیش سے ہے، کا معائنہ کر رہے ہیں لیکن وہ اسے باضابطہ طور پر کوئی بھی دوا  دینے سے قاصر ہیں۔
بیماری سے پریشان اکھلیش کا کہنا ہے کہ اس کی آنکھوں، ہاتھوں، سر غرض کہ ہر جگہ سے خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔ ایسا کبھی دن میں ایک بار ہوتا ہے تو کبھی دس بار اورکبھی وہ مہینوں تک بالکل ٹھیک رہتا ہے لیکن پچھلے 15 دنوں سے اس کے جسم سے روز خون نکل رہا ہے۔
بھارتی ڈاکٹر اکھلیش کی مدد کرنے سے قاصر ہیں، جس پر اکھلیش کے باپ ارون  ، جو پیشے کے لحاظ سے کسان ہے، نے ساری دنیا کے ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے بیٹے کا علاج  ڈھونڈیں۔

بھارتی نوجوان لڑکا حقیقت میں خون کے آنسو روتا ہے۔ دن میں دس بار کانوں، ..