سیالکوٹ،غیر قانونی پیٹرول سیل پو ائنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، تین افراد جھلس گئے

رمو ٹر سائیکلز،ایک چا ند گاڑی ، دو دکانات اور ایک منی پٹرول ٹینکر جل کر بھسم

جمعہ 10 فروری 2017 23:35

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) سیالکوٹ شہاب روڈ پر غیر قانونی پیٹرول سیل پو ائنٹ میں آگ بھڑک اٹھی تین افراد بری طر ح جھلس گئے،چا رمو ٹر سائیکلز،ایک چا ند گاڑی ، دو دکانات اور ایک منی پٹرول ٹینکر جل کر بھسم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات 9بجے کے قریب شہاب پورہ روڈ نزد پا نی والی ٹینکی کے سامنے ایک غیر قانونی پیڑول سیل پو ائنٹ پر اس وقت آگ لگ گئی جب ایک پیٹرول گا ڑی ڈرموں میں پٹرول بھر رہی تھی کہ ساتھ والی دکان کے باہر سڑک پر لگے شاورما سیل پوئنٹ کے کو ئونٹر میںچولہے سڑک پر جل رہے تھے کہ پٹرول نے اچا نک آگ پکڑ لی جس کے نتیجہ میں ایک دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے شاورما کی دکان پر بیٹھے 4افراد بری طرح جھلس گے جن کو گو رنمنٹ علامہ اقبال سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی کھڑے چا رمو ٹر سائیکلز،ایک چا ند گاڑی ، دو دکانات اور ایک منی پٹرول ٹینکر جل کر بھسم ہوگے۔ جبکہ 1122ریسکیوفا ئر ٹینڈر زکی پا نچ گا ڑیا ں آگ پر قابو پانے کیلئے دو گھنٹے تک مصروف عمل رہا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ حاجی پورہ پو لیس،گیپکو عملہ اور دیگر ادار ے موقع پر پہنچ گے ۔ گیپکو عملہ نے فوری طور پر پورے علاقے کی بجلی سپلائی کو بند کر دیا۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی کھلے عام پٹرول اور ایل پی جی سیل پو ائنٹ بنے ہو ئے ہیں جن کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ بند کرنے سے قاصر ہیں یا پھر دال میں کچھ کالا ہے جس کی وجہ سے آ ج یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :