چیئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجاز احمد ہفتہ کو کھلی کچہری لگائیں گے

جمعہ 10 فروری 2017 23:34

فیصل آباد۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء)چیئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجاز احمد ہفتہ 11فروری2017 کو ایف ڈی اے آفس میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ایف ڈی اے کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ چیئرمین ایف ڈی اے ہفتہ وار کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سننے کے لئے صبح سے شام تک ایف ڈی اے آفس میں موجود رہیں گے اور موقع پر موجود ایف ڈی اے آفیسران کو ہدایات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں تازہ درخواستوں کے علاوہ موخر کی گئی سابقہ درخواستوں /شکایات پر رپورٹس پیش ہوگی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ چیئرمین ایف ڈی اے شیخ اعجاز احمد اپنی تعیناتی بطور چیئرمین FDA ۔ ایف ڈی اے آفس میں کھلی کچہری لگا کر لو گوں کے مسائل سنتے ہیں اور فوری احکاما ت جاری کر تے ہیں یا ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کرنے سے سائلان کا مسئلہ حل ہو جا تا ہے۔ شیخ اعجاز کے اس اقدام سے لو گو ں کو بار بار چکروں سے چھٹکا رہ مل گیا ہے اور پور ے شہر کے سیا سی او ر سما جی حلقوں میں اس اقدام کو نہ صرف سراہا جاتا ہے بلکہ قا بل تقلید اور قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے ۔