بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں شجرکاری مہم کے دوران 400 سے زائد پودے لگا کر مہم کا آغاز

جمعہ 10 فروری 2017 23:33

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کاشف علی ٹیپو نے میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن محمد اسلم شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر مسعود احمد بھٹو کے ہمراہ شہر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں شجرکاری مہم کے دوران 400 سے زائد پودے لگا کر مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو نے کہا کہ لاڑکانہ ضلع کو سرسبز اور خوبصورت بنایا جائے گا جبکہ لاڑکانہ میں شجرکاری مہم کے دوران 30 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے دفتر کے اندر زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ماحول کو صاف ستھرا اور سازگار رکھنے میں کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سربراہوں، معززین اور بڑی تعداد میں اسکول کے طلبہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :