صوبائی حکومت کے تین سالہ دور میں پولیو جیسے موذی مرض میں خاطر خواہ کمی آئی ہے،پرویزخٹک
صوبائی حکومت تاریخ میں پہلی بار صوبے کے ہسپتالوں کو خود مختاری دینے میں کامیاب ہو ئی ہسپتالوں کی خودمختاری صوبائی حکومت کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی مگر ہم نے مافیاز کی شدید مزاحمت کے باوجود یہ مشکل کام کر دکھایا
جمعہ 10 فروری 2017 23:29
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے کمیونٹی مڈ وائیوز نے موبائل فون کی تقسیم ایک اچھا اقدام ہے ۔
پولیو کے خلاف مجموعی جدوجہد میں کمیونٹی مڈ وائیوز نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوام کو صحت کی معیار ی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت کے شعبہ میں قابل عمل اصلاحات کی ہیں جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔صوبائی حکومت تاریخ میں پہلی بار صوبے کے ہسپتالوں کو خود مختاری دینے میں کامیاب ہو ئی ۔ہسپتالوں کی خودمختاری صوبائی حکومت کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھی مگر ہم نے مافیاز کی شدید مزاحمت کے باوجود یہ مشکل کام کر دکھایا۔انہوںنے کہاکہ حکومت صوبے کے طبی اداروں میں معیاری اور سستے علاج کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔صوبائی حکومت پولیو سمیت تمام مہلک بیماریوں سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔صوبے کے ہسپتالوں میں جان لیوا امراض کے علاج کی مفت سہولت فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بھی عوامی آگہی مہم کا سلسلہ شروع ہے۔ صوبائی حکومت کی کوششوں سے سال2016 ء میں پولیو کے کیسوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے ۔ انہوںنے روٹری انٹرنیشنل اور دیگر پارٹنرز کا بھی شکریہ ادا کیا جو پولیو کے خاتمے کی اس جنگ میں ہمارے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ روٹری انٹرنیشنل نے پولیو کے خلاف جدوجہد میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوںنے شعبہ صحت میں صوبائی حکومت کی اصلاحات کا بھی اعتراف کیااور کہاکہ اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں انسداد پولیو کی سرگرمیوںمیں پشاور میں زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کمیونٹی مڈ وائیوز کے درمیان روٹری کے فراہم کردہ موبائل فون تقسیم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.