وزیراعلیٰ بلوچستان کی پی ایس ایل 2 میں لاہور قلندر کو شکست دینے پر کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد

جمعہ 10 فروری 2017 23:27

وزیراعلیٰ بلوچستان کی  پی ایس ایل 2  میں لاہور قلندر کو شکست دینے پر ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 2 کے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندر کو شکست دینے پر کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے، ٹیم کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ہارے ہوئے میچ کو اپنی جیت میں بدل دیا وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے آئندہ میچوں میں بھی اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور شائقین کرکٹ کو اپنی پرفارمینس کے ذریعے مزید محظوظ کرے گی۔