بلوچستان شاہراہوں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے جلد ترقی کا مرکز بن جائے گا، نوا ز شریف

جمعہ 10 فروری 2017 23:27

بلوچستان شاہراہوں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے جلد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نوا ز شریف نے بلوچستان کی ترقی کو ملک کی ترقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان شاہراہوں اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے جلد ترقی کا مرکز بن جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز ان سے ملاقات کی چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا وزیراعظم نے صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے بھی بلوچستان کی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے، جسے ماضی میں سابقہ حکومتوں نے نظر انداز کر رکھا تھا وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان کو خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :