ایک اورقربانی کاوقت آگیا،پرویزرشیدکے بعدطارق فاطمی کی قربانی ہوگی ،شیخ رشید

مریم کوبچانے کیلئے اوربھی قربانیاں ہوں گی ،فاٹاکی عوام کونام نہادایجنٹوں سے بچاناہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 10 فروری 2017 23:27

ایک اورقربانی کاوقت آگیا،پرویزرشیدکے بعدطارق فاطمی کی قربانی ہوگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ایک اورقربانی کاوقت آگیا،پرویزرشیدکے بعدطارق فاطمی کی قربانی ہوگی ،مریم کوبچانے کیلئے اوربھی قربانیاں ہوں گی ،فاٹاکی عوام کونام نہادایجنٹوں سے بچاناہوگا۔جمعہ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نوازشریف مستقبل کیلئے مریم نوازملکی لیڈرکے طورپرتیارکررہے ہیں ۔

نیوزلیکس کیس میں مریم نوازکوبچانے کیلئے نوازشریف نے پہلے پرویزرشیدکوقربانی کابکرابنایااب طارق فاطمی کی باری آگئی ہے ۔طارق فاطمی کوچنددنوں میں ان کے عہدے سے فارغ کردیاجائیگا۔دیکھناہوگاکہ قوم کی محافظ فوج ان دوقربانیوں سے کتنی مطمئن ہوگی ۔آنے والاوقت بتائے گاکہ آیافوج دوقربانیاں قبول کریگی یاپھرمزیدقربانیاں پیش کرنی پڑھیں گی۔

(جاری ہے)

حکومت کوبھی عدالتوں کودرست کرناچاہئے تھاتاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑتی ،سترسالوں میں دہشتگردوں کیلئے علیحدہ عدالتیں ،کول پاورپراجیکٹ اورکراچی پاورپروجیکٹ پرحکومت اپنامنہ کالاکریگی۔حکومت کوسستی بجلی کے پروجیکٹ لگانے تھے توبلتستان اورخیبرپختونخواہ میں لگاسکتی تھی جہاں پرسستی بجلی کے وافرذخائرموجودہیں ۔فاٹاکے اصل پٹھان ہیں ان کوحق ملناچاہئے ،اورفاٹاکی عوام کواپنے نام نہادایجنٹ مولانافضل الرحمن اورمحمودخان اچکزئی سے بچناچاہئے ۔آئندہ الیکشن میں انتخابی اتحادکرنے ہوں گے ،مجھے عمران خان کی حمایت کی ضرورت ہے ،عمران خان کوبھی اچھے انتخابی اتحادکرناچاہئیں۔