اسلام آباد، بھارتی جارحیت اور حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف یوم احتجاج
جمعہ 10 فروری 2017 23:25
(جاری ہے)
تحریک آزادی جموں کشمیر اسلام آباد کے صدر شفیق الرحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو نظر بند کر کے مودی سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے ، یوم یکجہتی کشمیر سے قبل حافظ محمد سعید کی گرفتاری بھارتی پلاننگ کا حصہ ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انہیں نظر بند کر کے حکومت نے کشمیریوں کو مایوس کیا گیا حافظ سعید کے سروں کی قیمتیں لگاکر مفاد حاصل کرتے ہیں حافظ سعید کو نظر بند کرکے دنیا سے قرضوں کی بھیک مانگی جارہی ہے معاشی برکتیں قرضوں سے نہیں بلکہ آسمانوں سے آتی ہیں حکومت ہو ش کے ناخن لے اللہ نے سی پیک تمھاری جھولی میں ڈال دیا ،کشمیر کی تحریک جوان ہو چکی ہے اسے ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں تحریک بڑھے گی کشمیر آزاد ہوگا حافظ سعید کو نظر بند کرکے کشمیر کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتاآج ملک بھر میں ہر جوان ہر بچہ آگے بڑھ کر کہتا ہے کہ ہم.حافظ سعید ہیںہمیں دنیا کے مفاد کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی عزیز ہے انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة کی پالیسی منفی سیاست نہیں اور نہ ہی ہم توڑپھوڑ کے قائل ہیں تاہم امن و امان کو قائم رکھتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کا معاشی ایٹم بم ہے بھارت و امریکہ کی نظریں اس پر ہیں سی پیک کو روکنے کے لیے بھارت و امریکہ کی جانب سے سازشیں کی جا رہی ہیں،حافظ سعید کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں تاجر برادری اپیل کرتی ہے کہ وزیر داخلہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی ختم کریںبھارتی ایجنٹ پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں کلبھوشن بلوچستان سے پکڑا گیا ہے جبکہ حافظ سعید کبھی بھارت نہیں گئے بھارتی ایجنٹ نظر بند نہیں لیکن کشمیر کی بات کرنے والوں کو نظر بند کیا جارہا ہے مسلمانوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا امریکہ مسلم ممالک پر حملے کررہا ہے ملک بھر کے تاجر حافظ سعید کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں رانا ارشد، یوسف راجپوت اور یاسر بٹ نے کہا کہ مو دی کی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو نظر بند اور ہندوستانی فلموں سے پابندی ہٹائی جارہی ہے جس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، پاکستان کے استحکام اور بقاکیلئے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔بھارتی دبائو پرکی جانے والی نظربندیاں ختم کی جائیںانہوں نے کہا کہ جماعةالدعوة کے قائدین کو کشمیریوں کی حمایت کے جرم میں بھارتی و امریکی دبائو پر گرفتار کیا گیاحافظ محمد سعید کو نظربند کر کے حکومت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی خودمختاری کی ان کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.