اسلام آباد، ایس آئی یو کی کارروائی،بین الصو با ئی نوسرباز گروہ کے 2ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد،مقدمات درج

جمعہ 10 فروری 2017 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء)اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) کی کارروائی ، بین الصو با ئی نوسرباز ڈبل شاہ گروہ جو لوگوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے ہیں اس منظم گینگ کے 2 ملزمان گرفتار،جن کے قبضہ سے نوسربازی سے حاصل کی گئی رقم اور آلات نوسربازی(دو عدد شیشے،5عدد کاغذ کی گٹھیاں سائز نوٹوں کے برابر،تین عدد رنگ والی بوتلیں) برآمد۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع راولپنڈی، جہلم، چکوال میں بھی اسی طرح کی وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی ، سی آئی اے بشیر احمدنون کی زیر نگرانی اے ایس آئیز سید حیدر علی شاہ، عرفان اللہ خٹک ،کنسٹیبلان عمر دراز امجد خان،عابد خان اور عمران شفیق پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا رلا تے ہو ئے نوسرباز ڈبل شاہ گروہ جو لوگوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے ہیں ۔ اس منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتارکر ارشد محمود ولد محمد اسلم قوم راجپوت ساکن محلہ بادشاہان تحصیل و ضلع چکوال اورخرم شہزاد ولد غلام مصطفی قوم بٹ ساکن موہڑہ کینال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ نوسربازی کر کے حاصل کی گئی رقم 5ہزار روپے معہ آلات نوسربازی(دو عدد شیشے،5عدد کاغذکی گٹھیاں سائز نوٹوں کے برابر،تین عدد رنگ والی بوتلیں)برآمد کر لیں ملزمان شیشہ میں کاغذ ڈال کر شیشے کے اوپر مختلف رنگ لگا کر گرم کرتے ہیں اور پھر نوسربازی سے کاغذ کی جگہ ایک اصلی نوٹ اندر ڈال کر وہی نوٹ باہر نکالتے ہیں کہ نیا اصلی نوٹ بن گیا ہے اس کو چیک کروا لیں اور پھر مزید رقم کا تقاضہ کرتے ہیں اور وہ رقم لے کر رفوچکر ہوجاتے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان مندرجہ بالا نے مورخہ 17-2-8 مسمی رحم مولا ولد عبدالوکیل قوم پٹھان ساکن مشہ خیل کوٹ تحصیل درگئی ضلع مالاکنڈ ایجنسی حال علی پور اسلام آباد سے نوسربازی کرتے ہوئے رقم ڈبل کر کے دینے کا جھانسہ دے کر پانچ ہزار روپے کا نوٹ ہتھیا لیا اور کچھ دیر میں رقم ڈبل کر کے دینے کا کہتے ہوئے چلے گئے جن کو تھوڑی دیر بعد ہی ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف وقوعہ ہذا کی نسبت مقدمہ نمبر47 مورخہ 17-2-8بجرم 420/411ت پ تھانہ کورال درج رجسٹر ہے۔

دوران انٹیروگیشن ان ملزمان نے ضلع اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع راولپنڈی، جہلم، چکوال میں بھی اسی طرح کی وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا جن کی نسبت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے۔گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ …(آچ)