شدید برفباری سے غذر کے بالائی علاقوںکے باسی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل کا متعلقہ حکام سے علاقوں کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ

جمعہ 10 فروری 2017 23:22

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نے کہا ہے کہ غذر کے بالائی علاقوں کے باسی اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں گزشتہ شدید برفباری کی وجہ سے چاروں تحصیلوں کے بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہے رابط سڑکوں پر جگہ جگہ ملبہ گرنے کے باعث ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی سے بالائی علاقوں کے باسیوں کو خوراک ،صحت ،اور ٹرانسپورٹ کا حصول ناممکن بن گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایمت تا مترم دان تک کا زمینی رابط مکمل منقطع ہونے سے بالائی علاقوں کے باسی اذیت ناک زندگی بسر کررہے ہیں ان علاقوں میںصحت کے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی سے موسمی بیماریوں کا رجحا ن بڑھتا جارہا ہے اب تک سرکاری اور نجی سطح پر ذمہ داران نے ان علاقوں کا جائزہ لینے کی زحمت نہیں کیا ہے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ وہ متاثر ہ علاقوں کا فوری جائزہ لیکر متاثرین کو فوری سہولیات فراہم کرنے کے لیے مثبت اقدامات اُٹھائے۔

متعلقہ عنوان :