شہری مقامی زبانوں میں انٹرنیٹ ڈومینز اینڈ سکرپٹ رجسٹر کراسکتے ہیں،انٹرنیٹ کارپوریشن نام اینڈ نمبرز بورڈ نے قرار داد پاس کر دی ‘ وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کابیان

جمعہ 10 فروری 2017 23:17

شہری  مقامی زبانوں میں انٹرنیٹ ڈومینز اینڈ سکرپٹ رجسٹر کراسکتے ہیں،انٹرنیٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی کے مؤثر اقدامات کے باعث انٹرنیٹ کارپوریشن نام اینڈ نمبرز (آئی سی اے این این) بورڈ نے قرارداد پاس کی ہے جس کے ذریعے پاکستان کی مقامی کمیونٹی اپنی مقامی زبانوں میں انٹرنیٹ ڈومینز اینڈ سکرپٹ رجسٹر کرا سکے گی۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے جس کے ذریعے پاکستانی مقامی انٹرنیٹ کو ڈیجیٹلائزیشن میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وزارت آئی ٹی کی تمام ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام شراکت داروں، تکنیکی کمیٹی کے اراکین، انٹرنیٹ رجسٹری پاکستان اور این ٹی سی کی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے یہ اہم سنگ میل عبور ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2016ء میں وزارت آئی ٹی نے وزیر مملکت انوشہ رحمن کی قیادت میں تمام شراکت داروں اور اراکین، سول سوسائٹی، انٹرنیٹ کمیونٹی، آئی ایس پی اے کے، مقامی زبانوں کے ماہرین، پی اے ایس ایچ اے، پی ٹی اے اور حکومتی اراکین کی مشاورت سے اس کام کا آغاز کیا جس پر نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومینز نیمز سسٹم (ڈی این ایس) کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انٹرنیٹ یوزرز کو درست انٹرنیٹ پتوں کی معلومات فراہم کرے۔ اس قرارداد کے ذریعے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) انٹرنیٹ رجسٹری کو فعال رکھے گی۔ (ار)

متعلقہ عنوان :