فاٹا پارلیمانی لیڈر کا فاٹا اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمدمیں تاخیرپر آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
12مارچ کو اسلام آباد کی طرف قبائل کے لانگ مارچ بارے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی،اے پی سی میں حکومت پر دباؤڈالنے کیلئے سیاسی جماعتوں و قبائل کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ بھی متوقع، حقوق قبائل کنونشن کے فیصلوں کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتمادمیں لیں گے
جمعہ 10 فروری 2017 22:52
(جاری ہے)
جمعہ کو اس معاملے پر ان کی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے غیررسمی ملاقات بھی ہوئی اور وزراء سے درخواست کی کہ وزیراعظم کے گذشتہ روز کا بیان سے قبائل کیلئے حوصلہ افزاء ہے،حکومت ہرصورت رواں ماہ اصلاحات کے نفاذ کا اعلان کردے تاکہ قبائل سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے اس معاملے پر احتجاج کی نوبت نہ آئے۔
انہوں نے وزراء کو حقوق قبائل کنونشن میں ہر ایجنسی اور ایف آر کے علاقوں سے ہونے والی نمائندگی سے بھی آگاہ کیا اور اس توقع کااظہار کیا کہ قبائل کے احساسات اور جذبات کے مطابق جلد فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا،ان معاملات پر شاہ جی گل آفریدی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کیلئے بھی متحرک ہوگئے ہیں، جس میں اپوزیشن جماعتوں پیپلزپارٹی،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ ق سمیت حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھی مدعوکیا جائے گا،اے پی سی آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگی،حقوق قبائل کنونشن کی سفارشات اور وزیرسیفران لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے فاٹا پارلیمانی اراکین کی ہونے والی ملاقات میں ہونے والے فیصلوںکی روشنی میںآئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔…(خ م+اع)مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.