دریائے سندھ میں 40 افراد سے بھری کشتی الٹ گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 فروری 2017 21:34

دریائے سندھ میں 40 افراد سے بھری کشتی الٹ گئی

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2017ء) دریائے سندھ میں 40 افراد سے بھری کشتی الٹ گئی، 4 افراد تیر کر واپس پہنچ گئے باقی کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ میں موہنجو دڑو کے قریب زائرین سے بھری ایک کشتی الٹ گئی، بتایا جارہا ہے کہ اس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جو درگاہ محبن پیر جارہے تھے۔ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، یہ جگہ لاڑکانہ سے 40 کلومیٹر دور ہے، جہاں گاڑیوں کو جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چار افراد خود تیر کر باہر نکل آئے جب کہ باقی افراد کا ابھی کچھ نہیں پتا، انہیں مقامی افراد کی مدد سے تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔


متعلقہ عنوان :