امریکا ”ون چائنا“پالیسی کا احترام کرتا ہے-امریکی صدر کی چینی صدر دورے کی دعوت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 فروری 2017 21:34

امریکا ”ون چائنا“پالیسی کا احترام کرتا ہے-امریکی صدر کی چینی صدر دورے ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری۔2017ء)وائٹ ہاو¿س کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات چیت کے دوران 'ون چائنا' پالیسی کا احترام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے طویل فون کال کے دوران مختلف توجہ طلب مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ون چائنا پالیسی کے احترام کا مطلب امریکہ کی جانب سے سفارتی سطح پر یہ بات تسلیم کرنا ہے کہ صرف ایک ہی چینی حکومت وجود رکھتی ہے۔بیان میں بات چیت کو”انتہائی خوشگوار“ بتایا گیا اور کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے چینی صدر سے براہ راست رابطہ کرنے کی اپنی پہلی کوشش کے تحت ان کے نام ایک خط لکھا تھا۔ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ دانستہ طور پر چین کو نشانہ بناتے رہتے تھے اور اس پر تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے رہے تھے۔