حیدرآباد میں شرجیل خان کی رہائش گاہ کے باہر ان کے چاہنے والوں کا پی سی بی کیخلاف مظاہرہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 فروری 2017 21:24

حیدرآباد میں شرجیل خان کی رہائش گاہ کے باہر ان کے چاہنے والوں کا پی ..

حیدرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) حیدرآباد میں شرجیل خان کی رہائش گاہ کے باہر ان کے چاہنے والوں کا پی سی بی کیخلاف مظاہرہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان کو معطل کر دیے جانے کے بعد حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوگئی ہے۔ شرجیل خان کے چاہنے والوں کی جانب سے پی سی بی کے اس فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کبھی ایسا کام نہیں کر سکتے۔ پی سی بی کی جانب سے انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔