پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ناقص صفائی اور غلط لیبلنگ پربندو خان پروڈکشن یونٹ کو 22ہزار

جاوید سالٹ فیکٹری اور ایاز سالٹ فیکٹری کے موقع پر آئیوڈین ٹیسٹ، بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری

جمعہ 10 فروری 2017 22:23

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ناقص صفائی اور غلط لیبلنگ پربندو خان پروڈکشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیائ خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے بندوخان ریسٹورنٹ(پروڈکشن یونٹ) کوسٹور میں صفائی کے ناقص حالات، اشیائ خوردونوش کو پا?ن کی سطح پر رکھنے، اشیائ پر نامناسب ٹیگنگ اور حشرات کی روک تھام کی وجہ سے 22ہزار روپے جرمانہ اوربہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔

بھگت پورہ میں واقع محسن برگر شاپ کو برگرز کے لیے کھلی کیچپ استعمال کرنے، کھلی گندی نالیوں اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بھوبتیاںچوک میں پنجتن پاک ملک شاپ اشیائ کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرمز استعمال کرنے، ٹوٹے فریزرزاور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سی3ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

شادی پورہ میں رفیق سویٹس اینڈ بیکرز کو صفائی کے ناقص حالات پر بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔کماہاں میںجاوید سالٹ فیکٹری اور اعوان مارکیٹ میں ایاز سالٹ فیکڑی کے موقع پر نمک کے آئیوڈین ٹیسٹ کیے،صفائی کی بہتری کے لیے فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔کوٹلی پیر عبدالرحمن میں پپو پان شاپ ، سپیشل کھوئے والے چنے اور عجائب بیکری کو فوڈ، دیال سنگھ کالج کے پاسبینظیر سموسہ، گوالمنڈی میں طارق پہلوان حلوہ پوری والے کولائسنس بنوانے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :