مئیر کراچی وسیم اختر کے زیر تعمیر یونی ورسٹی روڈ کے دورے کے موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور پروجیکٹ منیجر مابین جھڑپ

جمعہ 10 فروری 2017 22:19

مئیر کراچی وسیم اختر کے زیر تعمیر یونی ورسٹی روڈ کے دورے کے موقع پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) مئیر کراچی وسیم اختر کے زیر تعمیر یونی ورسٹی روڈ کے دورے کے موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ اور پروجیکٹ منیجر کے مابین زبردست جھڑپ ہوگئی،مصباح الدین فرید نے فراہمی نکاسی آب کی لائنوں کی تبدیلی کے بغیر سڑک کی تعمیر کے کام کو بوکس قرار دے دیا،جس پر پروجیکٹ منیجر سمیع خان پھر گئے اور اس موقع پر دونوں افسران کے مابین شدید تلخ کلامی شروع ہوگئی جس کو دیکھ کر مئیر کراچی حیران رہ گئے،تاہم اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونی وسٹی روڈ کی تعمیر سے متعلق بہت سی شکایات مجھے مل رہی تھی کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے الی اس سڑک کو جلد بازی میں مکمل نہیں کرناا ہے،سڑک کی تعمیر سے قبل پارٹی اور سیوریج کی لائنوں سمیت تمام ضروری کاموں کو کئے بغیر سڑک مکمل کرنے کا مقصد شہریوں کے پیسے کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ہم نے عوام کو تکلیف سے نکالنا ہے،میرے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے یہ کراچی کی عوام کا پیسہ ہے ،لہذا غلط طریقے سے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :