اٹھارہ ہزاری،ڈرگ کنٹرولر میڈیکل سٹوروں پر چھاپے، بغیر لائسینس ادویات فروخت پر چار میڈیکل سٹور سیل

جمعہ 10 فروری 2017 21:55

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ کے مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے، بغیر لائسینس ادویات فروخت کرنے پر چار میڈیکل سٹور سیل کر دیے، ڈرگ کنٹرولرڈاکٹر محمد عرفان نے گزشتہ روز ماتحت اہل کاروں حافظ محمد مشتاق اور محمد خالد کے ہمراہ چوک اٹھارہ ہزاری اور اس کے نواحی علاقوں رشید پور ،نیکوکارہ اور کوٹ بہادر وغیرہ میں میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپے مار کر سٹورز اور ادویات کا معائنہ کیا چیکنگ کے دوران چار میڈیکل سٹور مالکان لائسینس کے بغیر ادویات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف چالان مرتب کر کے ان کے سٹورز کو سیل کر دیا گیا ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر محمد عرفان نے اس موقع پر کہا کہ لائسینس کے بغیرمیڈیکل سٹور چلانا جرم ہے بغیر اجازت ادویات کی فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ غیر قانونی میڈیکل پریکٹس اور جعلی و دو نمبر ادویات کی تیاری اور فروختگی کے خلاف حکومت نے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے ایسے افراد انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں عوام ان انسانیت دشمن عناصر کی نشاندہی کریں ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔