اسلام آباد، راہگیروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کے واقعات میں اضافہ

دو جوڑے لیپ ٹاپ‘ موبائل فونز‘ نقدی اور زیورات سے محروم

جمعہ 10 فروری 2017 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں راہگیروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لینے کے بڑھتے ہوئے واقعات ‘ دو جوڑے لیپ ٹاپ‘ موبائل فونز‘ نقدی اور زیورات سے محروم جبکہ ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں راہ چلتے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لینے کے واقعات شدت اختیار کر گئے۔

نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر دو جوڑوں کو لیپ ٹاپس ‘ موبائل فونز ‘ نقدی اور زیورات سے محروم کردیا جبکہ ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون لے اڑے ۔ محمد وسیم نے پولیس تھانہ نون میں اطلاع دی کہ اس کی بیوی جی ٹی روڈپر گائوں پارک کرکے کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے اس پستول تان کر اس سے پرس اور موبائل فون چھین لیا۔

(جاری ہے)

پرس میں نقدی اور گاڑی کی رجسٹریشن بک تھی۔ ڈاکٹر طاہر عظیم نے پولیس تھانہ آبپارہ میں رپورٹ کی کہ وہ ‘ اس کا دوست اور اس کی بیوی کے ہمراہ تفریحی مقام شکرپڑیاں تھا کہ چار نامعلوم افراد نے انہیں گھیر لیا اور اسلحہ کی نوک پر دو عدد لیپ ٹاپ‘ چار عدد موبائل فونز‘ ہزاروں روپے نقد‘ قیمتی زیورات اور گھڑی چھین لے گئے۔ آئی تین اون کے علاقے میں عبدالوحید نامی شخص ٹیکسی کے انتظار میں کھاڑا تھا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے اس سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ عبدالوحید نے واقعہ کی اطلاع تھانہ سبزی منڈی میں کرائی۔ وفاقی پولیس نے راہگیروں کو اسلحہ کی نوکر پر لوٹنے کی وارداتوں میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔(عابد شاہ/حسن)

متعلقہ عنوان :