پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپہ،غلط لیبلنگ پربندوخان پروڈکشن یونٹ کو22ہزارجرمانہ

جاویدسالٹ فیکٹری اورایازسالٹ فیکٹری کےموقع پرآئیوڈین ٹیسٹ،بہتری کےلیے وارننگ نوٹس جاری کردیےگئے۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 فروری 2017 20:40

پنجاب فوڈاتھارٹی کاچھاپہ،غلط لیبلنگ پربندوخان پروڈکشن یونٹ کو22ہزارجرمانہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) : وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شہر میں ناقص اشیاء خوردونوش فراہم کرنے والے والوں کے خلاف کاورائی کرتے ہوئے بندوخان ریسٹورنٹ(پروڈکشن یونٹ) کوسٹور میں صفائی کے ناقص حالات، اشیاء خوردونوش کو پاؤن کی سطح پر رکھنے، اشیاء پر نامناسب ٹیگنگ اور حشرات کی روک تھام کی وجہ سے 22ہزار روپے جرمانہ اوربہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔

بھگت پورہ میں واقع محسن برگر شاپ کو برگرز کے لیے کھلی کیچپ استعمال کرنے، کھلی گندی نالیوں اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بھوبتیاں چوک میں پنجتن پاک ملک شاپ اشیاء کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرمز استعمال کرنے، ٹوٹے فریزرزاور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے3ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

شادی پورہ میں رفیق سویٹس اینڈ بیکرز کو صفائی کے ناقص حالات پر بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔کماہاں میں جاوید سالٹ فیکٹری اور اعوان مارکیٹ میں ایاز سالٹ فیکڑی کے موقع پر نمک کے آئیوڈین ٹیسٹ کیے،صفائی کی بہتری کے لیے فوڈ لائسنس بنوانے کے لیے احکامات جاری کیے۔کوٹلی پیر عبدالرحمن میں پپو پان شاپ ، سپیشل کھوئے والے چنے اور عجائب بیکری کو فوڈ، دیال سنگھ کالج کے پاس بینظیر سموسہ، گوالمنڈی میں طارق پہلوان حلوہ پوری والے کولائسنس بنوانے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے احکات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :