اساتذہ کو محکمہ صحت کے ملازمین کے طرز پر ٹیچنگ آلائونس کی منظوری دی جائے، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

جمعہ 10 فروری 2017 21:30

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ( اے ٹی اے ترنابی ) مالاکنڈ کے صدر حکیم خان ، رحمت علی ، شیر زمان ، سید اللہ، عجیب الرحمان ، زاہد حسین ، آفتاب خان ، اقبال محمود، اعتبار خان اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبائی وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ، سکرٹری تعلیم اور دائریکٹرتعلیم خیبر پختون خوا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو محکمہ صحت کے ملازمین کے طرز پر ٹیچنگ آلائونس کی منظوری دے کر اپنے وعدے ایفاء کریں اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو باقاعدہ نوٹی۹فیکیشن جاری کرکے اساتذہ سے دوران چھٹی کنونس الائونس کی کٹوتی کا خاتمہ کیا جائے کہ دیگر محکموں جیسے عدلیہ ، صحت اور دیگر میں تو کسی بھی ملازم سے کنونس الائونس کی کتوتی نہیں کی جاتی اساتذہ کے ساتھ یہ کھلا تضاد کیوں انہون نے پر زور مطالبہ کیا کہ جن سکولوں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں اور ان کے پیریڈز باقی اساتذہ لے رہے ہوتے ہیں ان اساتذہ کو اس کی باقاعدہ اضافی پے منٹ ملنی چاہئے جیسے یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں ایڈیشنل کام یا اوور ٹائم کے رولز ہیں اس کا اطلاق محکمہ تعلیم پر بھی ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہون نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو ان کے تمام جائز حقوق دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور اساتذہ کو جدید ٹائم سکیل بلا کسی شرط کے جلد از جلد دے کر احتجاج پر مجبور نہ کئے جائیں ۔