وزیر اعظم کی جانب سے برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹرز کیلئے اعلان کردہ پیکیج پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اس حوالے سے ضروری سرکلر جلد جاری کیاجائے گا ‘ ایکسپورٹرز جلد اس پیکیج سے فائدہ حاصل کرنا شروع کر دیں گے ، ای سی او خطے میں آزادانہ تجارتی علاقہ کے قیام کیلئے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد اہم ہے

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرکا اجلا س سے خطاب

جمعہ 10 فروری 2017 21:23

وزیر اعظم کی جانب سے برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹرز کیلئے اعلان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹرز کے لئے اعلان کردہ پیکج پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس حوالے سے ضروری سرکلر جلد جاری کیاجائے گا ‘ ایکسپورٹرز جلد اس پیکج سے فائدہ حاصل کرنا شروع کر دیں گے ۔ پاکستان اقتصادی تعاون کی تنظیم کی منظم (ای سی او) کے تجارتی معاہدے کو اہمیت دیتا ہے ، ای سی او خطے میں آزادانہ تجارتی علاقہ کے قیام کے لئے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد اہم ہے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹیکسٹائل اور سیکرٹری تجارت نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکسٹائل کے شعبے اور دیگر شعبوں کے ایکسپورٹرز کے پیکج کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ضروری سرکلر جلد جاری کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام طریقہ کار مکمل کرلیا گیا ہے اور ایکسپورٹرز جلد اس پیکج سے فائدہ حاصل کرنا شروع کر دیں گے۔ قبل ازیں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل مالیل ابراہیم نے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ای سی او کے ساتھ تجارتی معاہدے میں آزادانہ تجارتی علاقہ بنانے کیلئے ای سی او تجارتی معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد اہم ہو گا۔ انہوں نے ترکی کی حکومت پر ز ور ای سی او تجارتی معاہدے کے تحت رعایتی لسٹ کو اوپن کرے کیونکہ پاکستان پہلے سے ہی دی گئی لسٹ اوپن کر چکا ہے۔ …(رانا+و خ)

متعلقہ عنوان :