کراچی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کھل کر کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کون کتنی اور کہاں کہاں سے کرپشن کر رہا ہے: جاوید چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 فروری 2017 20:02

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کھل کر کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں کون کتنی اور کہاں کہاں سے کرپشن کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی جاوید چوہدری نے حال ہی میں لکھے گئے ایک کالم میں انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ایک اعلی سطحی اجلاس میں کرپشن کے حوالے سے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے۔ کراچی میں ایک اعلی اعلی سطحی میٹنگ کے دوران سابق آرمی چیف راحیل شریف کا ضبط جواب دے گیا تھا اور انہوں نے آصف زرداری کی موجودگی میں کہہ ڈالا تھا کہ وہ جانتے ہیں کون کتنی اور کہاں کہاں سے کرپشن کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :