بچوں سے جبری مشقت کے خاتمہ اور تعلیم و تربیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام ،ْ قیادت ریحام خان نے کی

بچے ہمارا مستقبل ہیں، ہمیں ننھے ہاتھوں سے مشقت نہیں کرانی چاہئے ،ْمؤثر قانون سازی اور اس پر عملدرآمد ضروری ہے ،ْریحام خان

جمعہ 10 فروری 2017 21:19

بچوں سے جبری مشقت کے خاتمہ اور تعلیم و تربیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام بچوں سے جبری مشقت کے خاتمہ اور تعلیم و تربیت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا جو کلثوم پلازہ سے شروع ہو کر چائنہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جمعہ کو منعقد ہونے والی واک کی قیادت معروف صحافی و اینکر ریحام خان نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں بڑی تعداد میں سول سوسائٹی، طلباء، وکلاء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں سے جبری مشقت کے خاتمہ، ان کی بہتری تعلیم و تربیت کے نعرے درج تھے۔

واک کے اختتام پر ریحام خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ہمیں ان ننھے ہاتھوں سے مشقت نہیں کرانی چاہئے، اس سلسلہ میں مؤثر قانون سازی اور اس پر عملدرآمد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور حکومت کو ہر بچے کی پہنچ تک تعلیم کی سہولیات لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں سے مشقت ایک جرم ہے اور ہمیں اس کا احساس دلانا ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :