سکھر:نیو پنڈ کے مکین خادم حسن کلہوڑو نے حصول روزگار کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تصاویر اٹھا کر انوکھا احتجاج

جمعہ 10 فروری 2017 20:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) سکھر کے علاقے نیو پنڈ کے مکین خادم حسن کلہوڑو نے حصول روزگار کیلئے سکھر پریس کلب کے سامنے اپنی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تصاویر اٹھا کر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسے نوکری دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں خادم حسین کلہوڑو نے بتایا کہ وہ نجی کمپنی میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا تھا اور کئی سالوں سے بے روزگار ہے نوکری کیلئے سکھر کے منتخب نمائندگان کے گھروں اور دفاتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گیا ہوں مگر ابتک مجھے سوائے جھوٹے دلاسوں کے نوکری نہیں دلائی گئی ہے اسلئے مجبوراً ڈاکٹر طاہر القادری سے درخواست کی ہے کہ وہ وہ مجھے نوکری دلانے میں میری مدد کریں تاکہ میں اپنے گھر کی کفالت کر سکوں ۔

#