Live Updates

پی ٹی آئی کےکارکن کاعمران خان سےشادی کیلئے مالی امدادکامطالبہ

عمران خان ان کی شادی کروادیں یاپھرشادی کیلئےمالی مددکردیں،ساری زندگی دعائیں دوں گا۔پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن حشمت خان کی عمران خان سے اپیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 فروری 2017 19:29

پی ٹی آئی کےکارکن کاعمران خان سےشادی کیلئے مالی امدادکامطالبہ

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) : تحریک انصاف کے پرانے کارکن حشمت خان نے عمران خان سے ان کی شادی کرانے کامطالبہ کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ان کی شادی کروادیں یا پھر شادی کیلئےمالی مدد کردیں،ساری زندگی دعائیں دوں گا۔ نجی ٹی وی کے بلاگزکے مطابق انہوں نے آٹھ فروری کوکہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں، یومیہ 200 روپے کماتا ہوں، ایسی غربت میں ساری زندگی بھی شادی نہیں کر سکتا، گھر کا خرچ پورا کروں یا شادی کروں۔

حشمت خان نے دہائی دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکی شادی کروا دیں یا پھر شادی کے لیے اسکی مالی مدد کر دیں، وہ ساری زندگی انہیں دعائیں دے گا۔ پشاورکا حشمت خان شادی تو کرنا چاہتا ہے لیکن کیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس کی شادی کے لیے اس کی مالی امداد کریں گے؟ یا عمران خان خود ابھی تیسری شادی کے چکر میں ہیں، یہ بھی ایک سوال ہے۔

(جاری ہے)

آٹھ فروری کو جہاں پشاور میں حشمت خان شادی کے لیے دہائیاں دے رہا تھا وہی عمران خان کی باتیں بھی شادی میں ہو رہی تھی، ایک صحافی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پوچھا کہ آپ تیسری شادی کب کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے انکار نہیں کیا کہ وہ تیسری شادی نہیں کریں گے بلکہ یہ کہا کہ ابھی میری ساری توجہ پاناما کیس پر ہے، پاناما مسئلہ حل ہو جائے تو شادی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، گویا عمران خان ابھی ایک بار پھر شادی کا سہرا باندھنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات