وزیراعلیٰ سندھ سے نیپال کی سفیر کی ملاقات

جمعہ 10 فروری 2017 20:54

وزیراعلیٰ سندھ سے نیپال کی سفیر کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) نیپال کی سفیر مس سیوا لمثال ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہائوس میںملاقات کی۔ملاقات میں باہمی تجارت ، کاروبار اور ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دونوں ممالک کے مابین وفود کے تبادلو ں پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیپال کی سفیر کی درخواست پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وہ وفاقی حکومت سے درخواست کریں گے کہ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے نیپال کے لئے براہِ راست فلائٹس شروع کی جائیں اس سے تجارتی کمیونٹی کو سفر کرنے میں آسانی ہو گی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے نیپال کی سفیر کو یاد گاری شیلڈ ، سندھی شال اور کھیس کا تحفہ بھی پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :