وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات

جمعہ 10 فروری 2017 20:54

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے دوستانہ تعلقات موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کو معاشی اور تجارتی میدان میں تعاون کو مزید پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔پاکستان ماضی کے مقابلے میں آج پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے ۔انہوںنے کہا کہ صوبے میں تعلیم ،صحت،زراعت اورسوشل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیںاوربیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ آذربائیجان کے سرمایہ کاربھی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :