سینیٹر مشاہد حسین سید کی خوشدامن کے انتقال پر چوہدری محمد یٰسین کا اظہار تعزیت

دکھ کی اس گھڑی میں مشاہد حسین سید اورانکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین

جمعہ 10 فروری 2017 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ء و سینیٹر مشاہد حسین سید کی خوشدامن رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی یونین آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمو د علی ،حاجی مشتاق احمد ،سردار محمد آصف ،امیر شاہ کاظمی ،احمد علی شیرازی ،اسد محمود ،محمد سرفرازملک ،حافظ عمر دراز ،محمد خالد گجر ،نعمان کیانی ،چوہدری زاہد احمد ،ملک لطیف ،راجہ غلام مرتضیٰ ،طارق آفریدی ،زاہد بھٹی ،وارث دلیپ ،خالد محمود ،عابد علوی ،رضوان کیانی ،حق نواز عباسی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مشاہد حسین سید اورانکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اس موقع پرمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :