وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے روز اول سے ہی تعلیم و صحت کے شعبوں کو خصوصی ترجیحی دی ہے ،آغا نواب شاہ

جمعہ 10 فروری 2017 20:40

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے روز اول سے ہی تعلیم و صحت کے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے بین الصوبائی رابطہ سید آغا نواب شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے روز اول سے ہی تعلیم و صحت کے شعبوں کو خصوصی ترجیحی دی ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کی تعمیر کے ساتھ امتحانات میں نقل کے ناسور کے خاتمے غیر حاضر و گھوسٹ اساتذہ کیخلاف کارروائیاں اور ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کیلئے ،پولی ٹیکینک انسٹیٹیوٹ کا قیام سمیت تعلیم کا بجٹ 4 فیصد سے بڑھا کر 24 فیصد کردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں وینٹر ایجوکیشنل سینٹر کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل،صوبائی ناظم مرتضیٰ خان کاکڑ ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ محمد فاروق کاکڑ،مولانا مولاداد کاکڑ،سکندر علی ایڈووکیٹ ،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ،حاجی عبدالقیوم کاکڑ،ڈاکٹر عطاء الرحمن،قاری عبدالحفیظ،مفتی سنزرخان ،مولانا شفیق دولت زئی سمیت دیگر بھی موجود تھے، سید آغا نواب شاہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے طالب علموں کیلئے ا سکالر شپ اور14ہزار لیپ ٹاپ کی فراہمی کا اعلان کیا ہے جس سے صوبے بھر کے ذہین اور باصلاحیت طلباء استفادہ اٹھائینگے انہوں نے کہاکہ سی پیک جیسے گیم چینجر کی بدولت طالب علموں کیلئے فنی تعلیم کی اہیمت مزید بڑھ گئی ہے موجودہ صورتحال میں طلباء جو ملک کے مستقبل کے معمار ہیں ملک و قوم کی بقاء ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لا کر پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ حکومت معاشرے میں طلباء کے کردار اور اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور سی پیک کے منصوبے سے بلوچستان کے نوجوانوں کو مستفید کروانے کیلئے گوادر اور کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں جلد چینی لینگوئج کورس شروع کیا جارہا ہے تاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طالب علم چینی زبان سیکھ کر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں باعزت روزگار حاصل کرسکیں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ انہوں نے دو مہینے وینٹر ایجوکیشنل سینٹر میں اپنے والدین گھر اور دوستوں سے رہ کر اپنے سالانہ امتحان کیلئے بڑی محنت اور لگن سے تیاری مکمل کرلی ہے مجھے یقین ہیں کہ اب وہ میٹرک کی15فروری سے شروع ہونیوالے سالانہ امتحان میں نقل کی بجائے اپنی قابلیت اور خداداد صلاحیتوں کی بناء پر آسانی سے بڑے اچھے نمبروں کے ساتھ امتحان میں کامیاب ہو کر اپنے سکول اور ضلع میں نمایاں پوزیشن حاصل کرینگے، جبکہ اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا مقصد طلباء کو ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرکے معاشرے کیلئے باکردار شہری بنانا ہے جس کیلئے مختلف اضلاع سے طلباء کو امتحانات کی تیاری کیلئے کوئٹہ میں دو ماہ کی تیاری کروائی گئی جس سے آنیوالے امتحانات میں طلباء اپنے صلاحیتوں کو بھرپور کارآمد لا کر نمایاں کامیابی حاصل کرینگے بلوچستان کے طالب علموں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے مخفی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں انہوں نے کہاکہ ضیاء الحق کے دور حکومت میں طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی گئی جس کی وجہ سے ملک میں لیڈر شپ کا فقدان ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء تنظیموں پر پابندی کا خاتمہ کریں تاکہ طلباء اپنے ووٹ سے باصلاحیت قیادت کا انتخاب کرسکیں جو مستقبل میں قوم اور ملک کیلئے سودمند ثابت ہو تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی پیش کرنیوالے طلباء کو انعامات دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :