ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع کردی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ن لیگ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ،ہر غریب گھر میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگی جارہی ہیں

جمعہ 10 فروری 2017 20:40

ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع کردی ہے‘چیئرمین سنی اتحاد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم پاناما کیس کا میرٹ پر فیصلہ سننے کیلئے بے تاب ہے،ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف نئی صلیبی جنگ شروع کردی ہے، اپوزیشن کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل لاہور کے میڈیا سیکرٹری رائو حسیب احمد کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے باز آجائے۔ سنی اتحاد کونسل نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کرد ی ہیں۔ اہلسنّت کو متحد کرکے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے۔ سیکولر قوتوں کے مقابلہ کیلئے نظام مصطفی کی حامی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

مغرب اور امریکہ کی ذہنی غلامی میں مبتلا حکمرانوں کو نظام مصطفی وارا نہیں کھاتا۔ ریلوے کے کھلے پھاٹکوں پر جلد از جلد گیٹ تعمیر کئے جائیں۔

ساہیوال میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنمائوں ڈاکٹر خالد بٹ اور انکے صاحبزادے ڈاکٹر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ ان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ہر غریب گھر میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

غریب و محروم عوام آئندہ الیکشن میں حکمرانوں سے عوام دشمن پالیسوں کا بدلہ لے گی۔ ن لیگ کی حکومت نے چار سال کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدئوں میں ضائع کردیے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا وہ ایوانوں میںبیٹھے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کو سرد خانے میں پھینک دیا گیا ہے ۔ حکومت بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔بھارت آبی ناکہ بندی کرکے پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :