وزیراعظیم نوازشریف سے میر حاصل خان بزنجو اور ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات

بلوچستان میں مردم شماری سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا ، پاک چین اقتصادی راہ داری ، ریکودیک سمیت سیاسی و ترقیاتی معاملات پر بھی گفتگو

جمعہ 10 فروری 2017 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) وزیراعظیم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیربرائے پورٹ اینڈ شپینگ سینٹر میر حاصل خان بزنجو، سابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالماک بلوچ،سابق ترجمان وزیرعلی و سکریٹری اطلاحات میرجان محمد بلیدی ، سینٹر کبیرمحمدشہی کی ملاقات۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کی قیادت نے بلوچستان میں مردم شماری سے متعلق اپنے خدشات اور پاک چین اقتصادی راہ داری اور ریکودیک سے متعلق خصوصی گفتگو کے علاوہ سیاسی و ترقیاتی معاملات پر تفصلی گفتگو کی۔

وزیرآعظیم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے بلیدہ روڈ کی فوری طور پر تعمیر کرنے اور بلیدھ کو اہم 8 سے منسلک کرنے کے لیے این ایچ اے کو اور بلیدہ گریڈ اسٹیشن اور مستونگ گریڈ اسٹیشن کی تعمیراحکامات جاری کردیے۔