2017ء کا پہلا چاند گرہن (کل)لگے گا ، پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا

جمعہ 10 فروری 2017 20:32

2017ء کا پہلا چاند گرہن (کل)لگے گا ، پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) 2017ء کا پہلا چاند گرہن کل(ہفتہ ) کو لگے گا ،پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا ۔ ماہرین کے مطابق چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 3بجے کے بعد ہو گا اور پونے 6بجے چاند گرہن عروج پر ہو گا ۔ چاند کو گرہن لگنے کا عمل چار گھنٹے سے زائد جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ناسا کے مطابق چاند گرہن امریکہ کے جنوبی حصوں خاص طور پر برازیل ، یورپ ، افریقہ اور ایشیاء کے مغربی حصوں میں نظر آئے گا ۔

سال کا دوسرا چاند گرہن 7اور 8اگست بروز سوموار اور منگل کی درمیانی شب لگے گا۔ یہ گرہن 8بجکر 50منٹ پر شروع ہوگا اور 1بجکر 50منٹ تک رہے گا۔26فروری بروز اتوار کو پہلا سورج گرہن لگے گا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21اگست بروز سوموار کو لگے گا۔ ماہر فلکیات کے مطابق دونوں چاند گرہن پاکستان میں دیکھے جا سکیں گے جبکہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :