پاکستان اور ایران دوبھائیوں کی طرح ہیں ،ہماری یہ پہچان تاریخی اعتبار سے بھی مسلمہ ہے،اقبال ظفرجھگڑا

موجودہ دور علاقائی بنیادوں پر باہمی تعلقات ورشتوں کو مستحکم بنانے کا دور ہے، باہمی بنیاد پرٹھوس اقدامات زندگی کے ہرمیدان میں نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

جمعہ 10 فروری 2017 20:32

پاکستان اور ایران دوبھائیوں کی طرح ہیں ،ہماری یہ پہچان تاریخی اعتبار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران دوبھائیوں کی طرح ہیں اور ہماری یہ پہچان تاریخی اعتبار سے بھی مسلمہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آج بھی زندگی کے ہرمیدان میں ہمارے کردار سے یہ حقیقت عملی طور بھی جانچی جاسکتی ہے۔وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی 38ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایرانی قونصل جنرل محمدباقر بیگی، صوبائی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اورمختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر کیک بھی کاٹا۔گورنرنے کہاکہ موجودہ دور علاقائی بنیادوں پر باہمی تعلقات ورشتوں کو مستحکم بنانے کا دور ہے۔ باہمی بنیاد پرٹھوس اقدامات زندگی کے ہرمیدان میں نتیجہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں۔ باہمی تعلقات بھی مستحکم ہوسکتے ہیں اور معاشی خوشحالی کے امکانات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہو ںنے فن وثقافت کے حوالے سے ایرانی قونصلیٹ کی خدمات کوبھی سراہا۔