جہانگیر ترین کی زیر صدارت پی ٹی آ ئی سنٹرل پنجاب کی سینئر ایڈوائز ی کمیٹی کا اجلاس ،عبدالعلیم خان کی بریفنگ
مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کا اظہار خیال ، تجاویز عمران خان تک پہنچائیں گے ‘جہانگیر ترین کی اجلا س میں گفتگو
جمعہ 10 فروری 2017 20:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ ہمارا مقابلہ کن لوگوں سے ہے اور اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی پیش قدمی کرنی ہے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے پاس اس کے حوالے کوئی آپشن نہیں کہ ملک کو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائی جائے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے اور انشاء اللہ ملک بھر کی طرح سنٹرل پنجاب میں بھی تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور 2013کی طرح اب جھرلو اور دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی تحریک اور جدوجہد کے باعث عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ اپنے بنیادی حق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیںگے اور جیت پی ٹی آئی کی ہی ہو گی ۔سینئر ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں انور بھنڈر ، سردارطالب نکئی،میاں افضل حیات،اعجاز چوہدری ، شوکت بھٹی ، سعید ورک ، ظفر اللہ چیمہ اور اعجاز سیہول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں کی طرح اب چھوٹے اضلاع میں بھی عمران خان مقبول ترین سیاسی شخصیت ہیں اور وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے جنہوں نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کے حوالے تفصیلی صلاح مشورہ ہوا اور مختلف تجاویز پر غور و خوض ہوا ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی اور پارٹی امور کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.