دفاع پاکستان کونسل اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج ، امریکہ اور بھارت کے پرچم نذر آتش
کشمیر کی تحریک جوان ہو چکی ہے، اسے ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں، تحریک بڑھے گی کشمیر آزاد ہوگا ،حافظ سعید کو نظر بند کرکے کشمیر کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتا ، جماعة الدعوة کی پالیسی منفی سیاست نہیں ، سی پیک پاکستان کا معاشی ایٹم بم ہے بھارت و امریکہ کی نظریں اس پر ہیں سی پیک کو روکنے کے لیے بھارت و امریکہ کی جانب سے سازشیں کی جا رہی ہیں، مقررین کا احتجاجی مظاہر ے سے خطاب
جمعہ 10 فروری 2017 19:53
(جاری ہے)
تحریک آزادی جموں کشمیر اسلام آباد کے صدر شفیق الرحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو نظر بند کر کے مودی سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے ، یوم یکجہتی کشمیر سے قبل حافظ محمد سعید کی گرفتاری بھارتی پلاننگ کا حصہ ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر انہیں نظر بند کر کے حکومت نے کشمیریوں کو مایوس کیا گیا حافظ سعید کے سروں کی قیمتیں لگاکر مفاد حاصل کرتے ہیں حافظ سعید کو نظر بند کرکے دنیا سے قرضوں کی بھیک مانگی جارہی ہے معاشی برکتیں قرضوں سے نہیں بلکہ آسمانوں سے آتی ہیں حکومت ہو ش کے ناخن لے اللہ نے سی پیک تمہاری جھولی میں ڈال دیا ،کشمیر کی تحریک جوان ہو چکی ہے اسے ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں تحریک بڑھے گی کشمیر آزاد ہوگا حافظ سعید کو نظر بند کرکے کشمیر کی تحریک کو روکا نہیں جا سکتاآج ملک بھر میں ہر جوان ہر بچہ آگے بڑھ کر کہتا ہے کہ ہم.حافظ سعید ہیںہمیں دنیا کے مفاد کی ضرورت نہیں بلکہ اللہ کے دین کی سربلندی عزیز ہے انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة کی پالیسی منفی سیاست نہیں اور نہ ہی ہم توڑپھوڑ کے قائل ہیں تاہم امن و امان کو قائم رکھتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے اجمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کا معاشی ایٹم بم ہے بھارت و امریکہ کی نظریں اس پر ہیں سی پیک کو روکنے کے لیے بھارت و امریکہ کی جانب سے سازشیں کی جا رہی ہیں،حافظ سعید کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہیں تاجر برادری اپیل کرتی ہے کہ وزیر داخلہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی ختم کریںبھارتی ایجنٹ پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں کلبھوشن بلوچستان سے پکڑا گیا ہے جبکہ حافظ سعید کبھی بھارت نہیں گئے بھارتی ایجنٹ نظر بند نہیں لیکن کشمیر کی بات کرنے والوں کو نظر بند کیا جارہا ہے مسلمانوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا امریکہ مسلم ممالک پر حملے کررہا ہے ملک بھر کے تاجر حافظ سعید کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں رانا ارشد، یوسف راجپوت اور یاسر بٹ نے کہا کہ مو دی کی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو نظر بند اور ہندوستانی فلموں سے پابندی ہٹائی جارہی ہے جس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، پاکستان کے استحکام اور بقاکیلئے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔بھارتی دبائو پرکی جانے والی نظربندیاں ختم کی جائیںانہوں نے کہا کہ جماعةالدعوة کے قائدین کو کشمیریوں کی حمایت کے جرم میں بھارتی و امریکی دبائو پر گرفتار کیا گیاحافظ محمد سعید کو نظربند کر کے حکومت نے ثابت کیا ہے کہ ملکی خودمختاری کی ان کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہے۔(ع ع)مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.