قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت صحت نے ارکان کمیٹی کو باربار پرچی دینے پر صحافیوں کو جھڑک دیا

جمعہ 10 فروری 2017 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء)ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے صحت نے ارکان کمیٹی کو باربار پرچی دینے پر صحافیوں کو جھڑک دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں صحافیوں کی طرف سے دو دفعہ سینیٹر عتیق شیخ اور ایک دفعہ سینیٹر کلثوم پروین کو پرچیوں پر سوالات لکھ کر دیئے گئے جس پر وزیر مملکت برائے صحت نے کہا کہ میڈیا والے ارکان کمیٹی کو ایک دن پہلے فیڈ بیک کیوں نہیں دیتے،کمیٹی میں پرچی پر پرچی بھیجتے رہتے ہیں جس پر سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ ہمیں پرچیوں کی ضرورت نہیں ہم معاملات سے اچھی طرح آگاہ ہیں ۔ (ار)