محب وطن حافظ محمد سعید کی نظربندی فی الفور ختم کی جائی:ممتاز حیدر اعوان

بھارتی خوشنودی کی بجائے حکمران کشمیریوں کے ترجمان بنیں،محمد شاہد محمود

جمعہ 10 فروری 2017 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) ورلڈ کالمسٹ پنجاب کے نائب صدر ممتاز حیدر اعوان،محمد شاہد محمود نے جماعة الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم کر کے انہیں فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حافظ محمد سعید محب وطن ہیں جنہوں نے ہمیشہ اتحاد امت،خدمت خلق،دفاع پاکستان اور آزادی کشمیر کی بات کی۔

حکومت بھارت کو خوش کرنے کی بجائے پاکستانی وکشمیری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نسیم الحق زاہدی،محمد راشد تبسم و دیگر نے شرکت کی۔ممتاز حیدر اعوان،محمد شاہد محمود نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کا حکومتی فیصلہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں اور اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں دفن کر رہے ہیں ایسے موقع پر حافظ محمد سعید کی نظربندی سے کشمیری قوم کو مایوسی کا پیغام ملا۔حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور انکو فوری رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة نے خدمت خلق کے میدان میں ایک ریکارڈ قائم کیا۔قدرتی آفات میں انکے کارکن سب سے پہلے امدادی کاموں کے لئے پہنچتے ہیں۔

خود کش حملوں اور فتنہ تکفیر،فرقہ واریت کے خلاف حافظ محمد سعید نے تحریک چلائی اور ضرب عضب سمیت وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر حکومتی اقدام کی حمایت کی۔وزیر اعظم کشمیر کو شہہ رگ کہتے ہیں حافظ محمد سعید کا بھی یہی مئوقف ہے پھر ان کی نظربندی کیوں کی گئی انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ان پر تو بھارت نے ستر سالوں سے عمل نہیں کیا بلکہ کشمیریوں پر پیلٹ گنوں سے ان کی بینائی چھینی،بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمکیل ہتھیاروں کا استعمال کیا نواز شریف کشمیریوں کے قاتل بھارت سے دوستی کے خواہاں ہیں اور اس کے مقابلے میں حافظ محمد سعید جنہوںنے پاکستان میں کشمیریوں کی آواز اٹھائی اور بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا ا ن کو نظر بند کر دیا گیا،پاکستانی قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

نواز شریف بھارت کو خوش کرنے کی بجائے کشمیریوں کے جذبات کا خیال کریں اور کشمیریوں کے مطالبے کے بعد حافظ محمد سعید کو رہا کریں۔

متعلقہ عنوان :