Live Updates

سی پیک کےمغربی روٹ پرناانصافی کرتےتوداسوڈیم کیوں بنتا؟احسن اقبال

عمران خان کل موٹروے کیخلاف بولتےتھے آج خودمانگ رہے ہیں،نوازشریف کی قسمت میں ترقی جبکہ عمران خان کی قسمت میں دھرنےلکھے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر24ڈالرتک پہنچ گئے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی کاصوابی میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 فروری 2017 17:22

سی پیک کےمغربی روٹ پرناانصافی کرتےتوداسوڈیم کیوں بنتا؟احسن اقبال

صوابی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2017ء) : وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پرناانصافی کرتے توداسوڈیم کیوں بنتا؟، وزیراعظم نوازشریف کی قسمت میں ترقی جبکہ عمران خان کی قسمت میں صرف دھرنے دینالکھا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر24ڈالرتک پہنچ گئے۔انہوں نے آج صوابی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کنٹینرپرچڑھنے یادھرنوں سے نہیں آتی۔

تبدیلی کیلئے دن رات محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں نے دن رات محنت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہاہے۔

(جاری ہے)

یہ کونسی کرپشن ہے جس نے ملکی خزانے میں تین گناہ اضافہ کردیا۔جب حکومت میں آئے تودنیانے کہاتھا کہ پاکستان خطرناک ترین ملک ہے۔لیکن آج دنیا ہی پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کررہی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قسمت میں ترقی جبکہ عمران خان کی قسمت میں صرف دھرنے دینالکھا ہے۔

خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔عمران خان کل موٹروے کے خلاف بولتے تھے آج خود مانگ رہے ہیں۔ سی پیک کے مغربی روٹ پربہت پروپیگنڈاکیاگیا۔ اگرناانصافی کرتے توداسوڈیم کیوں بنتا؟انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں ملک میں امن قائم ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات