آزاد کشمیر کی مقتدر سیاسی شخصیت سردار سکندر حیات سے چیئرمین ضلع زکواة کمیٹی راجہ عزیز احمد خان کی ملاقات

سردار سکندر حیات خان کا صوابدیدی عہدوں پر تقرریوں پر اظہار اطمینان

جمعہ 10 فروری 2017 17:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) آزاد کشمیر کی مقتدر سیاسی شخصیت سردار سکندر حیات خان سے چیئرمین ضلع زکواة کمیٹی راجہ عزیز احمد خان کی ملاقات ۔ سردار سکندر حیات خان نے صوابدیدی عہدوں پر تقرریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت عوامی عدالت میں سرخروہونا چاہتی ہے تو بھرپور کارکردگی دکھائے ۔

وزراء ، ایم ایل اے اور حکومتی عہدوں پر فائیز شخصیات عوامی خد مت کو شعار بنائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی زکواة کمیٹی کے چیئرمین راجہ عزیز احمد خان نے وفد کی ہمراہی میں سردار سکندر حیات خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ وفد میں راجہ غفار خان اورراجہ خورشید عالم بھی شامل تھے ۔سردارسکندر حیات نے راجہ عزیز احمد خان کو چئیرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت اب تک مثبت کردار کے حامل کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا ہے جو کہ اطمینان بخش ہے ۔

قابل اور محنتی کارکنوں کو ان کا جائیز مقام دینا پارٹی قیادت اور حکومت کا بنیادی فریضہ ہے ۔ اہل اور باصلاحیت لوگ ہی بہتر کارگزاری کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔ بہترین کار گزاری اور عوامی خدمت کی بنیاد پر ہی آئندہ عوامی عدالت کا سامنا کیا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :