پنجاب یونیورسٹی:دوطلباءگروپوں میں تصادم اورپتھرائو،پولیس کی آنسوگیس کی شیلنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 فروری 2017 16:48

پنجاب یونیورسٹی:دوطلباءگروپوں میں تصادم اورپتھرائو،پولیس کی آنسوگیس ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2017ء) : پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں دو طلباء گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا،جس کے نتیجہ میں کچھ طلباء کے زخمی ہونے کاخدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے،پولیس نے طلباء کومنتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب یونیوارسٹی ہاسٹل نمبر3اور 4کے درمیان دو طلباء گروپوں کے درمیان پتھراؤکا سلسلہ جاری ہے۔ واقعہ کے باعث پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ پولیس نے طلباکو منتشر کرنے کیلئےشیلنگ بھی کی۔ پولیس کی موجودگی میں بھی طلباء پتھرائو کرتے رہے۔ پولیس نے طلباء کومنتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس نے ایک طالب علم کوگرفتار بھی کرلیا۔ تاہم ابھی تک طلباء گروپوں کے درمیان پتھرائو کاسلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :