بھارتی عسکری ادارے CRPFکے 59 کمانڈوز نے فورس کو خیر باد کہہ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 فروری 2017 16:35

بھارتی عسکری ادارے CRPFکے 59 کمانڈوز نے فورس کو خیر باد کہہ دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2017ء): بھارتی عسکری ادارے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے 59 کمانڈوز نے فورس کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ کمانڈوز کے اچانک غائب ہونے کی وجہ بد سلوکی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے بھارتی فورسز کے جوان اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک، افسران کی کرپشن ، بد عنوانی اور بد سلوکی کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر کمانڈوز اس قدر بد ظن ہو گئے ہیں کہ انہوں نے اعلیٰ افسران یا محکمے کو استعفٰی دینا تک گوارہ نہیں کیا۔