ایم کیوایم کےسینئررہنماءشمولیت کیلئےرابطے میں ہیں،سینیٹرسعیدغنی

الیکشن2018ء میں پیپلزپارٹی کراچی کی بڑی جماعت بن جائیگی،ایم کیوایم کے سینئررہنماجلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردینگے۔مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 فروری 2017 16:00

ایم کیوایم کےسینئررہنماءشمولیت کیلئےرابطے میں ہیں،سینیٹرسعیدغنی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10فروری2017ء): پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹرسعید غنی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میں دوسری جماعتوں سے سینئررہنماوں کی شمولیت کاسلسلہ جاری ہے، ایم کیوایم کے بڑے نام ہم سے رابطے میں ہیں،محسوس ہورہاہے کہ الیکشن2018ء میں پیپلزپارٹی کراچی کی بڑی جماعت بن جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے سینئررہنماجلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردینگے۔جن کے آنے سے پیپلزپارٹی مزیدمضبوط بن کرابھرے گی۔پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں کاجلد پریس کانفرنس میں اعلان کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں اردوبولنے والے ہمارے بھائی ہیں۔