صومالیہ میں بھوک کا بحران، لوگ گھر بار چھوڑ کر خوراک کی تلاش میں در بدر

جمعہ 10 فروری 2017 16:04

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) قرنِ افریقہ میں مسلسل جاری خشک سالی اور غذائی قلت کے باعث ہزارہا خاندان گھر بار چھوڑ کر خوراک کی تلاش میں در بدر ہیں۔ امدادی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کے مطابق یہ لوگ پانی اور اپنے مویشیوں کے لیے چارے کی تلاش میں دیگر علاقوں کا رٴْخ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صومالیہ میں اس تنظیم کی ملکی شاخ کے سربراہ حسن نور سعدی نے بتایا کہ وہاں ہر طرف بھوک سے مر جانے والی بکریوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں۔

صومالیہ کے شمالی علاقوں کو گزشتہ ساٹھ برس سے زائد عرصے کی بدترین خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صومالیہ میں کم از کم تین لاکھ ساٹھ ہزار بچے کم خوراکی کا شکار ہیں جب کہ تقریباً ستّر ہزار کی جانیں خطرے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :