Live Updates

عدالت عظمیٰ نے شریف فیملی کی شوگر ملوں پر کام روکنے کا حکم دیکر ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ،عمران خان کا ٹوئٹ

جمعہ 10 فروری 2017 15:58

عدالت عظمیٰ نے شریف فیملی کی شوگر ملوں پر کام روکنے کا حکم دیکر ان کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی ایک ا ور چوری پکری گئی ، ریاستی طاقت کو ذاتی شوگر ملز بنانے کے لئے استعمال کیا گیا تاہم سپریم کورٹ نے ان کو بے نقاب کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، پانامہ لیکس کا مقدمہ زیر سماعت ہونے کے باوجود ریاستی طاقت استعمال کر کے خاندانی شوگر ملز بنائے جا رہے ہیں تاہم ان کی یہ چوری بھی پکڑی گئی اور عدالت عظمیٰ نے ان شوگر ملوں پر کام روکنے کا حکم دے کر ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ جس کے بعد عوام میں ان کی پوزیشن مزید کمزور ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ 1روز قبل سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے 3ملوں کو کام سے روک دیا تھا جن میں اتفاق، حسیب، اور وقاص شوگر مل شامل ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :