سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق، چوہدری اور حسیب وقاص شوگرملز کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

جمعہ 10 فروری 2017 15:42

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق، چوہدری اور حسیب وقاص شوگرملز کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی اتفاق، چوہدری اور حسیب وقاص شوگرملز کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ،جمعہ کو تین صفحات پر مشتمل جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تینوں شوگر ملزکو سات روز کے لیے کرشنگ روکنے کا حکم دیا گیا ہے اور سات روز کی معیاد 12فروری سے شروع ہو گی ، فیصلہ میں لاہور ہائی کورٹ کو کہا گیا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے 18فروری سے قبل کیس کا فیصلہ کرے جبکہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خود بھی شامل ہوں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جمعرات کو اتفاق ، چوہدری ، اور وقاص حسیب شوگر مل کی شمالی سے جنوبی پنجاب منتقلی سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر مل جے ڈی ڈبیلو درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پر مشتمل تین رکنی بنچ نے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملوں کو کرشنگ روکنے کا حکم دیتے ہوئے کیس لاہور ہائی کورٹ کو منتقل کردیا تھا ، مقدمے میں جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈی ڈبلیو کی طرف سے اعتزاز احسن نے دلائل دیئے جبکہ اتفاق ،چوہدری اور وقاص حسیب شوگر مل کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :