سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 37.6 کروڑ ڈالر کمی

کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 81 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہ گئے

جمعہ 10 فروری 2017 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 40 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 3 فروری کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 3 کروڑ 13لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے جو ایک ہفتے کے قبل22 ارب 43 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے۔دوسری جانب زیرتبصرہ مدت میں مرکزی بینک کے ذخائر 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 17 ارب 21 کروڑ 78 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 81 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :