جنگیں محض ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے،چوہدری نثار
جمعہ 10 فروری 2017 14:33
(جاری ہے)
دشمن سامنے نہیں آتا وہ چھپ کر وار کرتا ہے۔ دشمن اسلام کا نام استعمال کرتا ہے اسلام کو بدنام کرتا ہے۔
ہماری افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لئے مثال ہے۔ قوم اپنے جوانوں‘ شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر کرتی ہے۔ قوم اپنے شہیدوں ‘ مجاہدوں کا احسان کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگیں محض ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتیں ‘ جنگوں کے لئے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے‘ ہماری فوج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جذبہ ایمانی سے سرشار ہیں‘ جن میں جذبہ شہادت ہو انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔ اس سے پہلے جب وزیر داخلہ قومی انسداد دہشت گردی سنٹر کھاریاں پہنچے تو ان کا استقبال کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے کیا جبکہ آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے بھی ان کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ کو سینٹر کے تربیتی معیار اور کردار کو بڑھانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چوہدری نثار نے کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ کورس میں تقریباً چار سو اہلکار تربیت مکمل کررہے ہیں۔ بعد ازاں ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں نے عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ این سی ٹی سی تربیتی سنٹر میں سکیورٹی اداروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے اداروں میں رینجرز‘ ایف سی اور پولیس شامل ہے۔ اسلام آباد پولیس اور گلگت پولیس اہلکار بھی تربیت پانے والوں میں شامل ہیں۔ تربیتی سینٹر میں 2014 سے سکیورٹی اداروں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ 2014 سے اب تک 4291اہلکاروں کو تربیت دی جاچکی ہے 2014 سے قبل این سی ٹی سی کو سریع الحرکت سنٹر کہا جاتا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.